لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جو 9 فروری کو لاہور میں ہوگی۔
ملتان سلطانز کی ملکیت کے حقوق کے لیے پانچ بڈرز مقابلہ کریں گے، جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی بڈ کمیٹی نے منتخب کیا۔ پی سی بی کے مطابق، نیلامی سے قبل چھ پروپوزلز موصول ہوئے تھے، جن میں سے پانچ بڈرز کو مکمل طور پر اہل قرار دے دیا گیا ہے۔
یہ نیلامی اس وقت ہو رہی ہے جب ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے 10 سالہ ملکیت کے معاہدے کی تجدید کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد پی سی بی نے فرنچائز کی نیلامی کا فیصلہ کیا تھا۔