Wed, September 16, 2026

سی ڈی ایف نوٹیفکیشن پر بے بنیاد مہم چلانے والے شرمندہ ہوں:عطا تارڑ

سی ڈی ایف نوٹیفکیشن پر بے بنیاد مہم چلانے والے شرمندہ ہوں:عطا تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) کے نوٹیفکیشن کے بارے میں پھیلائی گئی غلط خبریں اور سوشل میڈیا مہم چلانے والے افراد، خاص طور پر سینئر صحافی، قوم سے معافی کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بے بنیاد مہم نے عوام میں الجھن پیدا کی تھی، جس پر شرمندگی لازمی ہے۔

عطا تارڑ نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہو چکی ہے اور کی گئی اسٹرکچرل تبدیلیوں نے دشمن کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام فورسز کے لیے متحدہ کمانڈ سسٹم قائم کر دیا گیا ہے جس سے قومی سلامتی کو مضبوطی حاصل ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی مشرقی اور مغربی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہیں، اور اب دشمن کی کوئی بھی جارحیت ممکن نہیں۔

خیال رہے کہ چند ٹی وی چینلز نے قبل از وقت نوٹیفکیشن نشر کیا تھا، جس کے بعد اداروں نے تصحیح اور باضابطہ معذرت کی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بطور چیف آف ڈیفنس فورسز پانچ سال کے لیے تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی بطور سربراہ پاک فضائیہ دو سال کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی ہے۔ ایئر چیف کی مدت ملازمت میں توسیع 19 مارچ 2026ء سے نافذ ہوگی۔

ٹیگز: