Wed, September 16, 2026

عبداللہ شفیق کی شاندار اننگز، 49 سال بعد ویسٹ انڈیز میں پاکستانی بیٹر کا بڑا اعزاز

عبداللہ شفیق کی شاندار اننگز، 49 سال بعد ویسٹ انڈیز میں پاکستانی بیٹر کا بڑا اعزاز

لاہور : پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 160 رنز کی یادگار اننگز کھیل کر کئی دہائیوں پرانا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

کوئینز پارک اوول میں کھیلے جا رہے میچ کے تیسرے روز عبداللہ شفیق نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 160 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ ان کی اننگز کی بدولت پاکستان نے پہلی اننگز میں 387 رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔

عبداللہ شفیق کی یہ اننگز اس لیے بھی خاص ہے کہ وہ 49 سال بعد ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ میچ کے دوران 150 سے زائد رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ کارنامہ 1977 میں ماجد خان نے گیانا میں 167 رنز بنا کر انجام دیا تھا۔

یہ عبداللہ شفیق کا بیرونِ ملک ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور بڑا اعزاز ہے، کیونکہ پاکستان کی گزشتہ چار 150 پلس رنز والی اننگز میں سے تین ان کے نام ہو چکی ہیں۔

ٹیگز: