کراچی: ملک بھر سمیت بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے خریدار طبقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,500 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت 1,286 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 6 ہزار 927 روپے پر آ گئی ہے۔
ادھر چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے تحت فی تولہ چاندی 18 روپے مہنگی ہو کر 3,971 روپے کی ہو گئی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3,353 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔