راولپنڈی : پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو ترکی میں "لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز" کا اعلیٰ عسکری اعزاز دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ترک نیول فورسز کے ہیڈ کوارٹر پر ان کا خوب استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔
ایڈمرل نوید اشرف نے ترک نیول فورسز کے کمانڈر سے ملاقات کی جہاں دونوں ملکوں کے درمیان بحری تعاون اور دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے ترک وزیر دفاع، چیف آف جنرل اسٹاف اور ترک نیوی کے کمانڈر سے بھی ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی، دفاعی تعلقات اور مشترکہ مشقوں پر زور دیا گیا۔
ایڈمرل نوید اشرف نے استنبول میں نیول شپ یارڈ کا دورہ بھی کیا اور پاک بحریہ کے ملجم پروجیکٹ کا جائزہ لیا۔ گولچک نیول بیس میں انہوں نے آبدوزوں کی تعمیر کے کام کو بھی قریب سے دیکھا۔