Wed, September 16, 2026

بجلی کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی مزید کم ہوگی;نواز شریف

 بجلی کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی مزید کم ہوگی;نواز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر خوشی کا اظہار کیا اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔ نواز شریف نے کہا کہ اس کمی سے مہنگائی میں مزید کمی آئے گی اور معیشت میں بہتری آنے سے عام آدمی کی زندگی بھی بہتر ہوگی۔

نواز شریف نے کہا کہ حکومت غریبوں اور مڈل کلاس کے لوگوں کی زندگی آسان بنانے کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے، اور ان کی مسلسل محنت سے مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

اس کے علاوہ، نواز شریف نے احسن اقبال کو ہدایت دی ہے کہ وہ پارٹی کے صوبوں میں اجلاس بلا کر حکومتی ریلیف اقدامات کی سراہنا کریں اور عوام کو ان اقدامات کے بارے میں آگاہ کریں۔

ٹیگز: