Wed, September 16, 2026

’ماؤں سے درخواست ہے اپنے بچوں کا خیال رکھیں‘:ہلاک خارجی شہریار کی والدہ کا دلگداز پیغام

’ماؤں سے درخواست ہے اپنے بچوں کا خیال رکھیں‘:ہلاک خارجی شہریار کی والدہ کا دلگداز پیغام

اسلام آباد: شدت پسندی کی بھینٹ چڑھنے والے شہریار کی والدہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو شدت پسندوں سے بچائیں اور انہیں فتنہ خوارج سے دور رکھیں۔
شہریار، جو ایک مدرسے میں پڑھ رہا تھا، خارجی شدت پسندوں کے جال میں پھنس کر حکومت کے خلاف لڑنے لگ گیا تھا۔ اسی لڑائی کے دوران وہ ہلاک ہوگیا۔ شہریار کی والدہ نے اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’فتنہ خوارج نے میرا بیٹا مجھ سے چھین لیا۔‘

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو کئی بار تلاش کرنے گئیں، لیکن شدت پسندوں نے انہیں واپس نہیں کیا۔ ’’وہ ظالم لوگ ہیں جنہوں نے میرے بیٹے کو مجھ سے چھین کر اپنے ساتھ لڑائیوں میں جھونک دیا۔

شہریار کی والدہ نے اپیل کی کہ دیگر مائیں اپنے بچوں کا خیال رکھیں، کیونکہ شدت پسندی کی یہ راہ بہت خطرناک ہے اور کوئی بھی بچہ اس کا شکار بن سکتا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں لوگوں کی اکثریت شدت پسندی اور خوارج کے بیانیے کو مسترد کر رہی ہے، اور شہریار کی والدہ کا پیغام اس بات کا واضح اظہار ہے کہ شدت پسندی اب عوام کے لیے ایک ناقابل برداشت مسئلہ بن چکا ہے۔

ٹیگز: