Wed, September 16, 2026

وزیراعظم چند دن میں خوشخبری دیں گے:عظمیٰ بخاری

 وزیراعظم چند دن میں خوشخبری دیں گے:عظمیٰ بخاری

لاہور: صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف بہت جلد عوام کے لیے ایک اور خوشخبری دینے والے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کی تعریف کی۔

عظمیٰ بخاری نے رمضان سہولت بازاروں کے بارے میں بتایا کہ ان بازاروں سے عوام کو 1.11 ارب روپے کی بچت ہوئی اور 28 ہزار شہریوں نے فری ہوم ڈیلیوری کے ذریعے سامان حاصل کیا۔

انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کو کرپشن کے الزامات میں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہاں صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کی حالت خراب ہے۔ عظمیٰ بخاری نے پانی کی تقسیم کے مسئلے پر بلاول بھٹو پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ جلسوں کے بجائے ذمے دارانہ کردار ادا کریں۔

ٹیگز: