Wed, September 16, 2026

پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے نئی سہولت: کشتیوں پر کلینک شروع

پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے نئی سہولت: کشتیوں پر کلینک شروع

لاہور :پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے پہلی بار کشتیوں پر چلنے والے کلینک (ہسپتال) شروع کر دیے گئے ہیں۔ یہ اقدام وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر کیا گیا ہے تاکہ مشکل راستوں اور پانی میں پھنسے لوگوں کو آسانی سے طبی سہولت دی جا سکے۔

پنجاب کی صحت کی ٹیم پورے صوبے میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں مصروف عمل ہے اور اب تک 968 کلینک آن وہیلز اور طبی کیمپ قائم کیے جا چکے ہیں۔ خاص طور پر خواتین اور بچوں کے لیے علاج کی بہتر سہولتوں کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔حاملہ خواتین کے لیے ڈاکٹر اور عملہ موجود ہے، اور ان کو وٹامنز، سینٹری کٹس اور دیگر ضروری اشیاء دی جا رہی ہیں۔ اگر ضرورت پڑے تو انہیں ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال بھی پہنچایا جاتا ہے۔

بچوں کے لیے روزانہ ماہر ڈاکٹر کیمپوں میں آ کر چیک اپ کرتے ہیں اور نومولود بچوں کی ویکسینیشن بھی کی جا رہی ہے۔فلڈ کیمپوں میں کیڑے کے کاٹنے، پیٹ کی بیماریوں، ہیضہ اور ملیریا کے علاج کے لیے بھی خصوصی انتظامات ہیں، اور ضروری ادویات وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔ غذائی قلت والے بچوں کا بھی خاص علاج کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خود ان کیمپوں کا دورہ کرتی رہتی ہیں اور عوام کو بہترین علاج کی یقین دہانی کراتی ہیں۔

ٹیگز: