Wed, September 16, 2026

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو مغربی کنارے کے الحاق سے خبردار کر دیا

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو مغربی کنارے کے الحاق سے خبردار کر دیا

دبئی :متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو واضح طور پر آگاہ کیا ہے کہ اگر وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے کسی حصے کو ضم کرنے کی کوشش کرتا ہے تو یہ ان کے لیے سرخ لکیر ہوگی۔ اماراتی معاون وزیر لانا نسیبہ نے کہا ہے کہ ایسا اقدام ابراہیم معاہدے کو نقصان پہنچائے گا، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات شروع ہوئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات فلسطینی عوام اور آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت جاری رکھے گا۔فلسطینی اتھارٹی نے بھی امارات کے موقف کا خیرمقدم کیا ہے، جبکہ اسرائیل کی حکومت نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

دوسری جانب، اسرائیل کے وزیر خزانہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے چار حصوں کو ضم کرنے کی تجویز دی ہے۔

یاد رہے کہ 1967 کی جنگ کے بعد سے اسرائیل نے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم پر قبضہ کر رکھا ہے اور وہاں 160 سے زائد یہودی بستیاں قائم کر رکھی ہیں، جن میں تقریبا سات لاکھ یہودی آباد ہیں۔ بین الاقوامی قوانین کے تحت یہ بستیاں غیر قانونی تصور کی جاتی ہیں۔ 

ٹیگز: