Wed, September 16, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی کا دورہ

 ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی کا دورہ

لاہور : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں طالبات اور اساتذہ نے ان کا پُرتپاک خیرمقدم کیا۔

انہوں نے انٹریکٹو سیشن میں پاک فوج کے کردار، سکیورٹی امور، تعلقات عامہ اور سوشل میڈیا کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

تقریب میں بصارت سے محروم طالبہ نے قومی نغمہ پیش کیا جبکہ طالبات نے شہداء و غازیانِ وطن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ فیکلٹی اور طالبات نے سیشن کو معلوماتی اور متاثر کن قرار دیا۔

ٹیگز: