Wed, September 16, 2026

حکومت آئینی ترمیم کے معاملے میں اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھ رہی ہے: اسحاق ڈار

 حکومت آئینی ترمیم کے معاملے میں اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھ رہی ہے: اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سینیٹ میں کہا ہے کہ حکومت آئینی ترمیم کے معاملے میں اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم، اے این پی اور بی اے پی کو بھی ترمیم کے معاملے سے آگاہ کیا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ ترمیم پر فوری منظوری نہیں ہوگی بلکہ معاملہ کمیٹی میں زیر غور آئے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آئینی مسودہ ایوان میں پیش کیا جائے گا اور 27ویں آئینی ترمیم کو پہلے سینیٹ میں پیش کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سب سے بڑے اتحادی کے ساتھ بیٹھ کر تمام قانونی اور آئینی پہلوؤں پر غور کر رہی ہے تاکہ شفاف اور مشترکہ مشاورت کے بعد ترمیم منظور ہو۔

ٹیگز: