Wed, September 16, 2026

پنجاب اسمبلی نے منشیات کے مقدمات میں سخت قوانین منظور کر لیے

پنجاب اسمبلی نے منشیات کے مقدمات میں سخت قوانین منظور کر لیے

ٓلاہور:پنجاب اسمبلی نے "پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز ترمیمی بل 2025" منظور کر لیا ہے، جس کے تحت منشیات کے مقدمات میں ضمانت کے قوانین سخت کر دیے گئے ہیں۔

نئے قانون کے مطابق، عمر قید کی سزا والے ملزمان کو ضمانت نہیں دی جائے گی، اور دیگر مقدمات میں ضمانت دینے سے قبل عدالت کو بھاری ضمانت اور کیس کی نوعیت دیکھنی ہوگی۔

خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ میں سنی جائے گی، جس کی نامزدگی چیف جسٹس کریں گے۔

ترمیمی بل کا مقصد منشیات کے مقدمات میں قانونی خلا ختم کرنا اور کارروائی کو مؤثر بنانا ہے۔

ٹیگز: