Wed, September 16, 2026

امریکا کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتا ہے: امریکی صدر ٹرمپ

امریکا کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتا ہے: امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان، شمالی کوریا، روس اور چین جیسے ممالک خفیہ طور پر ایٹمی تجربات کر رہے ہیں، جو زمین میں گہرائی میں کیے جاتے ہیں، اور ان سے صرف معمولی سی لرزش محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ وہ دنیا کو 150 بار تباہ کر سکتا ہے، مگر ان کا مقصد ایٹمی ہتھیار استعمال کرنا نہیں، بلکہ ان کی کارکردگی جانچنا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ کبھی بھی ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کرنا چاہتا، مگر ایٹمی تجربات کر کے اپنے ہتھیاروں کی صلاحیتوں کو ٹیسٹ کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ ہر صورت میں تیار رہیں۔

چین نے ٹرمپ کے اس بیان کی تردید کی ہے اور کہا کہ چین کی ایٹمی حکمت عملی صرف دفاعی نوعیت کی ہے۔ چینی حکام کا کہنا تھا کہ وہ ایٹمی ہتھیار کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے، بلکہ صرف اپنے دفاع کے لیے ایٹمی طاقت کا استعمال کرتے ہیں۔

ٹیگز: