Wed, September 16, 2026

معرکہ حق‘ کے ایک سال مکمل: بھارت کی عبرتناک شکست دشمن کے لیے تاقیامت سبق ہے، سندھ حکومت

معرکہ حق‘ کے ایک سال مکمل: بھارت کی عبرتناک شکست دشمن کے لیے تاقیامت سبق ہے، سندھ حکومت

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے 'معرکہ حق' کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں دشمن کو واضح پیغام دے دیا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت نے 22 اپریل کو فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، لیکن جب حملہ کیا تو پاک فضائیہ اور افواج نے اسے وہ سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے اس موقع پر کہا کہ آج کا دن دشمن کی کمزوری اور پاکستان کی طاقت کی علامت بن چکا ہے۔ دنیا نے دیکھ لیا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

ٹیگز: