Wed, September 16, 2026

پانچ ماہ کی حاملہ آسیہ بی بی کا قتل، والد کی درخواست پر مقدمہ درج

پانچ ماہ کی حاملہ آسیہ بی بی کا قتل، والد کی درخواست پر مقدمہ درج

ملتان : ملتان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پانچ ماہ کی حاملہ 23 سالہ خاتون آسیہ بی بی کی گلہ کٹی لاش اُس کے سسرال کے گھر سے ملی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کے والد ذوالفقار علی نے تھانہ اولڈ کوتوالی میں درخواست جمع کروائی، جس پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آسیہ کو اُس کے شوہر رفیق، دیور عتیق، نند اور دیگر اہل خانہ نے مبینہ طور پر قتل کیا۔ ذوالفقار کے مطابق ملزمان نے واقعے کو چھپانے کی کوشش کی، اور جب ان سے سوال کیا گیا تو وہ ناراض ہو گئے اور بدتمیزی پر اُتر آئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔ قانونی کارروائی شواہد کی روشنی میں آگے بڑھائی جائے گی۔

ٹیگز: