Wed, September 16, 2026

نورا فتیحی کی امن کی اپیل پر تنقید اور ان کا جواب

نورا فتیحی کی امن کی اپیل پر تنقید اور ان کا جواب

ممبئی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور رقاصہ نورا فتیحی نے عالمی امن اور انسانیت کے لیے اتحاد کے حق میں اپنی رائے رکھنے پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا سامنا کیا، لیکن انہوں نے ناقدین کو سخت اور صاف جواب دیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں ایران پر امریکا اور اسرائیل کے ممکنہ حملوں کی مذمت کی اور دنیا بھر میں امن قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس بیان کے بعد کچھ حلقوں نے ان پر مخصوص مذہبی یا سیاسی موقف اپنانے کا الزام عائد کیا اور انہیں ٹرول کیا۔

اس پر ردعمل میں نورا فتیحی نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں کہا کہ لوگ اب سننے اور سمجھنے کی صلاحیت کھو چکے ہیں، حالانکہ تنقیدی سوچ تعلیم کے دوران سب کو سکھائی جاتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا امن اور بھائی چارے کا پیغام کسی ایک قوم یا مذہب کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر امن اور یکجہتی کی بات کسی کو ناگوار گزرتی ہے تو انہیں اپنے رویے پر غور کرنا چاہیے، کیونکہ افراتفری کے خلاف آواز بلند کرنا کسی کو دشمن نہیں بناتا۔ ویڈیو کے کیپشن میں نورا نے کہا کہ وہ اپنے موقف پر پختہ ہیں اور عالمی امن کا پیغام ناراضگی پیدا کرنے والا نہیں ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ نورا نے پہلے بھی مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر تشویش ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ دل دہلا دینے والی خبریں اور مناظر انہیں جذباتی طور پر متاثر کر رہے ہیں۔

ٹیگز: