Wed, September 16, 2026

کنول فاروق کی زندگی کا چھپا ہوا واقعہ پہلی بار سامنے آیا

کنول فاروق کی زندگی کا چھپا ہوا واقعہ پہلی بار سامنے آیا

کراچی: مشہور پاکستانی اداکارہ کنول فاروق نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ ان کے والدین نے ان کی شادی طے کر رکھی تھی، لیکن وہ شادی سے ایک رات پہلے گھر سے نکل گئی تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ انسان زندگی میں کسی بھی پیشے کو اختیار کرے، وقت کے ساتھ حالات بدلتے رہتے ہیں، اسی لیے ہر کوئی اپنی ابتدا کے شعبے میں مستقل کامیابی حاصل نہیں کر پاتا۔

کنول فاروق نے بتایا کہ انہوں نے بطور ڈیزائنر شروعات کی، اپنا بوتیک کھولا، بطور بیوٹیشن کام کیا اور اپنا سیلون بھی چلایا، لیکن بعد میں انہیں ماڈلنگ اور اداکاری نے اپنی طرف کھینچ لیا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ شادی سے بھاگنا واقعی سچ ہے۔ میزبان کے اصرار پر انہوں نے بتایا کہ والدین شادی کے لیے سخت پرعزم تھے، اور میں نے بظاہر انکار کر کے انہیں خوش رکھنے کی کوشش کی، شاپنگ بھی کی، لیکن شادی کی رات سے ایک دن پہلے اپنا فیصلہ بدل کر گھر سے نکل گئی۔

جب میزبان نے سوال کیا کہ اس دوران شادی کے کارڈز اور دیگر تیاریاں بھی مکمل ہو چکی ہوں گی، تو کنول فاروق نے بتایا کہ والدین کو پہلے ہی شک تھا، اس لیے صرف محدود افراد کو مدعو کیا گیا اور ابتدا میں صرف نکاح کی تقریب رکھی گئی۔

اداکارہ نے کہا کہ والدین کو وقت پر نہ بتانے کی وجہ یہ تھی کہ وہ خوش تھے، اس لیے میں نے سوچا کہ انہیں کچھ وقت کے لیے خوش رہنے دوں۔

ٹیگز: