Wed, September 16, 2026

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے زبردست پیش رفت، فوٹو شاپ ایپ اب گوگل پلے پر دستیاب

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے زبردست پیش رفت، فوٹو شاپ ایپ اب گوگل پلے پر دستیاب

لاہور: فوٹو ایڈیٹنگ کے شوقین اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ دنیا بھر میں مقبول فوٹو ایڈیٹنگ سافٹ ویئر "فوٹو شاپ" اب گوگل پلے اسٹور پر بیٹا ورژن کی صورت میں مفت دستیاب ہے، جسے کسی بھی اینڈرائیڈ فون پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ایڈوب نے اعلان کیا ہے کہ فوٹو شاپ کی اینڈرائیڈ ایپ اب باقاعدہ طور پر گوگل پلے اسٹور کا حصہ بن چکی ہے۔ یہ ورژن فی الحال آزمائشی مرحلے (Beta) میں ہے تاکہ صارفین نئے فیچرز کا تجربہ کر سکیں اور ایپ کو مزید بہتر بنانے میں کمپنی کی مدد کریں۔

فوٹو شاپ گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصے سے صرف ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے مخصوص تھی۔ اب پہلی بار اسے مکمل موبائل ایپ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں ایڈوب نے آئی فون صارفین کے لیے بھی ابتدائی ایپ متعارف کرائی تھی۔

اینڈرائیڈ ایپ میں فوٹو شاپ کے کئی اہم اور جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جن میں:

لیئر بیسڈ ایڈیٹنگ
پروفیشنل ٹولز
جنریٹیو فل جیسے اے آئی فیچرز
اڈوب اسٹاک تک رسائی
ایڈوب کے مطابق یہ ایپ وقت کے ساتھ مزید جدید خصوصیات سے لیس کی جائے گی تاکہ موبائل پر بھی پروفیشنل سطح کی ایڈیٹنگ ممکن ہو سکے۔

ماضی میں اینڈرائیڈ صارفین کو فوٹو شاپ جیسی ایڈوانس ایڈیٹنگ کے لیے پی سی یا لیپ ٹاپ کی ضرورت پڑتی تھی، مگر اب اسمارٹ فونز کی بڑھتی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے ایڈوب نے یہ قدم اٹھایا ہے تاکہ صارفین کہیں بھی آسانی سے ایڈیٹنگ کر سکیں۔

ٹیگز: