Wed, September 16, 2026

ملک میں سونے کی قیمتوں میں استحکام برقرار، فی تولہ 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے کی سطح پر پہنچا

 ملک میں سونے کی قیمتوں میں استحکام برقرار، فی تولہ 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے کی سطح پر پہنچا

کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی قیمتوں میں کوئی اضافے یا کمی نہیں ہوئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے کی قیمت پر مستحکم رہا۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے پر برقرار ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی استحکام دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 3357 ڈالر کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی اور ملکی مالی حالات کی روشنی میں سونے کی قیمتوں میں اس وقت کوئی خاص تبدیلی متوقع نہیں ہے۔

ٹیگز: