Wed, September 16, 2026

بھارت کو شکست، بلوچستان میں اس کی پراکسیز بھی ناکام ہوں گی: عطا تارڑ

بھارت کو شکست، بلوچستان میں اس کی پراکسیز بھی ناکام ہوں گی: عطا تارڑ

اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کو جیسے جنگ اور بیانیے میں شکست ہوئی، ویسے ہی بلوچستان میں اس کی پراکسیز کو بھی شکست ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "آپریشن بُنیان المرصوص" کے دوران بلوچستان پر 32 حملے کیے گئے، جن کا مقصد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے دہشت گردی کو اپنی خارجہ پالیسی کا حصہ بنا لیا ہے۔

انہوں نے جعفر ایکسپریس حملے کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ اس حملے کی ویڈیو پہلے بھارتی میڈیا پر نشر ہوئی، جس سے بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد ملتے ہیں۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو جیسے عناصر اس بھارتی پالیسی کی عملی تصویر ہیں۔

انہوں نے ایک ویڈیو بھی پیش کی، جس میں بلوچستان سے متعلق بھارتی وزرا اور میڈیا کے بیانات دکھائے گئے۔

ٹیگز: