Wed, September 16, 2026

ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور آندھی کی پیشگوئی

ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور آندھی کی پیشگوئی

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ میدانی علاقے بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، میانوالی اور جہلم میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔ اسی طرح لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، قصور، پاکپتن، خانیوال اور ساہیوال سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈی جی خان میں گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کی پیشگوئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں جیسے چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور اور مردان میں بھی بارش کی توقع ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا۔ جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے اور چند مقامات پر بارش بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آندھی اور تیز ہواؤں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ٹیگز: