Wed, September 16, 2026

مریم نواز کا ایکشن: پاکپتن میں 20 بچوں کی ہلاکت پر اسپتال کے افسران گرفتار

مریم نواز کا ایکشن: پاکپتن میں 20 بچوں کی ہلاکت پر اسپتال کے افسران گرفتار

پٌاکپتن :پاکپتن میں 20 نوزائیدہ بچوں کی اموات پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا اور موقع پر ہی ایم ایس اور سی ای او کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق بچوں کی اموات کی بڑی وجہ غیر تربیت یافتہ دائیوں اور نجی ہسپتالوں کی بدانتظامی بنی۔ دورے کے دوران مریضوں نے دوا کی عدم فراہمی اور سہولیات کی کمی پر شکایات کیں۔

وزیراعلیٰ نے بعض ڈاکٹرز کے لائسنس معطل کرنے، لیبارٹری عملے کو گرفتار کروانے اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف انکوائری کا اعلان کر دیا۔

ٹیگز: