Wed, September 16, 2026

سندھ اور کراچی کی حالت تشویشناک، حقوق کا مطالبہ:حافظ نعیم الرحمان

 سندھ اور کراچی کی حالت تشویشناک، حقوق کا مطالبہ:حافظ نعیم الرحمان

کراچی:کراچی میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ اور کراچی کی موجودہ صورتحال انتہائی خراب ہے اور کراچی کے حقوق ادا کیے جائیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی پر سندھ کو تباہ کرنے اور گزشتہ 15 سال میں 3 ہزار 360 ارب روپے ضائع کرنے کا الزام عائد کیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی ٹیکس دیتا ہے لیکن بنیادی سہولیات، پانی اور انفراسٹرکچر کے وسائل عوام تک نہیں پہنچ رہے۔ انہوں نے کے فور منصوبے کی تعطل اور سرکاری اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ پر بھی تنقید کی۔

امیر جماعت اسلامی نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) نے کراچی کی مردم شماری میں مداخلت کی، جبکہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے ایم کیو ایم کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی شہر کے حقوق کے لیے قانونی اور سیاسی اقدامات کرے گی۔

ٹیگز: