Wed, September 16, 2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر: قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کی ترقی کے معمار

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر: قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کی ترقی کے معمار

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد پاکستان کے قومی تعمیر اور ترقی کے سفر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی ملٹری سفارتکاری نے ملک کو عالمی سطح پر منفرد مقام دلایا اور دفاعی محاذ کو مضبوط بنایا۔

فیلڈ مارشل نے معیشت کی مضبوطی، زراعت میں جدت، کھیلوں کی ترقی اور نوجوانوں کی ذہن سازی سمیت ہر شعبے میں قیادت کے اعلیٰ معیار دکھائے۔ ان کی کوششوں سے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کامیابی سے منعقد ہوا اور غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ایس آئی ایف سی کا قیام عمل میں آیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی متعدد مواقع پر ان کی خدمات کو سراہا۔

کھیلوں کے فروغ اور کرکٹ ڈپلومیسی میں بھی فیلڈ مارشل کا کردار نمایاں رہا، جس کے باعث سری لنکن ٹیم نے پاکستان میں قیام کا فیصلہ کیا۔ جنوبی پنجاب میں بنجر زمینوں کی بحالی اور کھجور فارم کے منصوبوں میں بھی ان کی قیادت شامل رہی، جبکہ نوجوانوں اور مستقبل کے معماروں کے ساتھ تعلقات قائم کر کے قومی تعمیر میں کردار کو فروغ دیا۔

ملکی سلامتی، دفاعی طاقت اور بین الاقوامی مقام کے لیے ان کی خدمات پر قوم فخر محسوس کرتی ہے، اور عوام کو یقین ہے کہ پاکستان 2026 میں ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔

ٹیگز: