کراکس :وینزویلا کی عدالت عظمیٰ نے نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کو عارضی صدر مقرر کر دیا ہے تاکہ ریاستی امور جاری رہیں اور ملک کے دفاع کو یقینی بنایا جا سکے۔ عدالت نے کہا کہ اس دوران وہ قانونی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے گی تاکہ حکومت کے انتظام اور خودمختاری کے تحفظ کو برقرار رکھا جا سکے۔
نائب صدر ڈیلسی نے اقتدار سنبھالتے ہی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر نکولس مادورو اغوا کیے گئے ہیں اور وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کے دفاع اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے عوام اتحاد اور صبر سے کام لیں۔
ماہرین کے مطابق یہ اقدام وینزویلا میں سیاسی استحکام کو برقرار رکھنے اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی خودمختاری کے پیغام کو مضبوط کرنے کی کوشش ہے۔