Wed, September 16, 2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری کی سمری ایوانِ صدر بھجوا دی گئی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری کی سمری ایوانِ صدر بھجوا دی گئی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بطور Chief of Army Staff اور بطور Chief of Defence Forces تعینات کرنے کی سمری منظور کر لی ہے۔ اس سمری کو باضابطہ طور پر ایوانِ صدر بھیج دیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت، سید عاصم منیر آئندہ پانچ سال تک پاکستان کی فوجی قیادت کے اعلیٰ عہدوں پر فائز رہیں گے۔ اس موقع پر وفاقی حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ اس تقرری کے ذریعے دفاعی امور میں استحکام اور مربوط سربراہی ممکن ہو گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں دو سال کی توسیع کی منظوری دے دی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ایئر چیف کی پیشہ ورانہ خدمات اور فضائیہ کی قیادت میں ان کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے

ٹیگز: