Wed, September 16, 2026

تعلیمی نظام کی اصلاح کے لیے بنیادی سطح پر اقدامات ضروری:شاہد خاقان عباسی

 تعلیمی نظام کی اصلاح کے لیے بنیادی سطح پر اقدامات ضروری:شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ریکٹر کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے بنیادی سطح سے اصلاحات لازمی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  سکول اور انٹرمیڈیٹ سطح پر ہمارا نظام مضبوط نہیں، جس کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم کے بہتر نتائج کی توقع مشکل ہے۔ بورڈ سسٹم میں جدت لانے اور یو ایس تعلیمی ماڈل کے فروغ کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ موجودہ ریگولیٹر تعلیمی نتائج دینے میں ناکام رہے ہیں اور ایچ ای سی کو بھی نئے تقاضوں کے مطابق بدلنا ہوگا تاکہ تعلیمی معیار میں بہتری آئے۔

ٹیگز: