Wed, September 16, 2026

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دل میں تکلیف محسوس ہونے پر اسلام آباد کے الشفا ہسپتال میں داخل ہو گئے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق، انہیں دل کا دورہ پڑا تھا اور بعد ازاں ٹیسٹ کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ ان کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔

ڈاکٹرز نے شاہد خاقان عباسی کو دو اسٹنٹ ڈالے، اور ان کی حالت کو اب خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی صحت بہتر ہو رہی ہے، اور انہیں مزید آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔شاہد خاقان عباسی کے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

ٹیگز: