کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، اور ہنڈرڈ انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 66 ہزار 837 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر یہ انڈیکس 1496 پوائنٹس کمی کے ساتھ 1 لاکھ 66 ہزار 145 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری طرف، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت مستحکم رہی اور ڈالر 280 روپے 46 پیسے پر برقرار رہا۔