کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے ۔ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 487 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، اور انڈیکس بڑھ کر 117,388 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
دوسر ی جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 46 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔