پورٹ آف اسپین: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران ایک دلچسپ منظر نے کرکٹ مداحوں کی توجہ حاصل کر لی، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ہونے والی تصویر میں پاکستان کے معروف بیٹر بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے اوپنر برینڈن کنگ ایک ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ تصویر کی خاص بات دونوں کھلاڑیوں کی جرسیوں پر درج نام ہیں۔
برینڈن کنگ کی جرسی پر "KING" جبکہ بابر اعظم کی شرٹ پر "BABAR" لکھا ہوا ہے، اور دونوں نام ایک ساتھ دیکھنے سے "KING BABAR" کا منفرد امتزاج بن رہا ہے۔
بابر اعظم کے مداح انہیں پہلے ہی پیار سے "کنگ بابر" کہتے ہیں، اسی لیے یہ اتفاقی منظر شائقین کے لیے مزید دلچسپ بن گیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے تصویر پر مختلف تبصرے کرتے ہوئے اسے خوبصورت اتفاق قرار دیا۔ کئی مداحوں نے اس لمحے کو مزاحیہ انداز میں سراہا اور تصویر کو شیئر بھی کیا۔