Wed, September 16, 2026

"شہید بھٹو نے بکھری ہوئی قوم کو اعتماد اور 1973 کا آئین دیا": صدر آصف علی زرداری کا خراجِ عقیدت

اسلام آباد :صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کو پاکستان کی سیاسی تاریخ کا محور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت نے ملک کو ایک نیا اور مستحکم آئینی راستہ فراہم کیا جس نے قومی وقار کو چار چاند لگا دیے۔صدر زرداری نے اپنے پیغام میں شہید بھٹو کی سیاسی خدمات کا احاطہ کرتے ہوئے کہا پاکستان کی سیاسی تاریخ میں شہید بھٹو کا مقام ایک ایسے ستون کا ہے جس نے جمہوریت کی بنیادیں استوار کیں۔ انہوں نے ایک مایوس قوم میں دوبارہ اعتماد پیدا کیا اور عوام کو یہ احساس دلایا کہ وہی "طاقت کا اصل سرچشمہ" ہیں۔
آصف علی زرداری نے 1973 کے متفقہ آئین کی منظوری کو شہید بھٹو کا سب سے بڑا کارنامہ قرار دیا۔ ان کے بقول  شہید بھٹو کی پائیدار کامیابیوں میں سرِ فہرست 1973 کا وہ آئین ہے جس نے وفاق کی تمام اکائیوں کو ایک لڑی میں پرو دیا۔ ان کی بصیرت نے ملک کو ایک ایسے آئینی راستے پر ڈالا جس کی مثال نہیں ملتی۔

ٹیگز: