Wed, September 16, 2026

ایران کا دفاعی نظام امریکی فضائیہ پر بھاری: 3 طیارے تباہ، پائلٹ کی تلاش، ٹرمپ کا غیظ و غضب

ایران کا دفاعی نظام امریکی فضائیہ پر بھاری: 3 طیارے تباہ، پائلٹ کی تلاش، ٹرمپ کا غیظ و غضب

واشنگٹن/تہران: مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے شعلے مزید بھڑک اٹھے ہیں۔ ایران نے ایک ہی روز میں تین امریکی جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے جس نے پینٹاگون کے ایوانوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ایرانی حدود میں داخل ہونے والے امریکی F-15E اور A-10 طیاروں کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
 ایک امریکی پائلٹ کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات گردش کر رہی ہیں۔ ایرانی حکام نے پائلٹ کی زندہ گرفتاری پر بڑے انعام کی پیشکش کی ہے، جبکہ امریکی کمانڈ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے۔ فروری سے جاری اس کشیدگی میں اب تک ایران میں 2,000 سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، تاہم حالیہ واقعے نے امریکہ کو براہِ راست دفاعی دھچکا پہنچایا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طیاروں کی تباہی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے انتہائی سخت لہجہ اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا  ایران کو ایسی عبرتناک سزا دی جائے گی کہ وہ دہائیوں پیچھے پتھر کے دور میں چلا جائے گا۔ ہماری دفاعی صلاحیتوں کو چیلنج کرنا تہران کی بڑی بھول ہوگی۔
تاہم  صدر نے یہ بھی واضح کیا کہ ان عسکری جھڑپوں کے باوجود ایران کے ساتھ سفارتی چینلز یا مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوں گے، کیونکہ امریکہ طاقت اور مذاکرات دونوں کو ساتھ لے کر چلنے کی حکمتِ عملی پر کاربند ہے۔

ٹیگز: