گڑھی خدا بخش:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عالمی سطح پر پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے لڑائی لڑی اور وزیر خارجہ کے طور پر دنیا کو قائل کیا کہ دریائے سندھ کا تحفظ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ عوام کی فلاح کے لیے کام کرتی ہے اور اس کے تحت پیپلز ہاؤسنگ منصوبہ پاکستان کا سب سے بڑا اور تاریخی قدم ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے 20 لاکھ خاندانوں کو اپنے گھروں کا مالک بنایا جائے گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے موسمیاتی تبدیلی اور پانی کے مسائل پر عالمی سطح پر آواز اٹھائی اور عالمی برادری کو قائل کیا کہ پاکستان کو مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کی جائے تاکہ ہم اپنے قدرتی وسائل کی حفاظت کر سکیں۔