Wed, September 16, 2026

نواز شریف کی وزیراعظم شہباز شریف کو بجلی کے نرخوں میں کمی پر مبارکباد، عوامی ریلیف کا عندیہ

نواز شریف کی وزیراعظم شہباز شریف کو بجلی کے نرخوں میں کمی پر مبارکباد، عوامی ریلیف کا عندیہ

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی پر مبارکباد دی ہے۔ نواز شریف نے اس فیصلے کو عوامی مفاد میں اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ملک کی برآمدات میں بھی اضافہ ہو گا۔

نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی معاشی پالیسیوں کا یہ نتیجہ ہے کہ مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی ٹیم کی کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ یہ کمی عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرے گی اور ملک میں ترقی کی رفتار تیز ہو گی۔

ٹیگز: