Wed, September 16, 2026

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، چاندی کی قیمتیں مستحکم

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، چاندی کی قیمتیں مستحکم

کراچی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 25 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ گزشتہ کاروباری دن (بدھ) کو یہ قیمت 3 لاکھ 25 ہزار روپے تھی۔

اسی طرح، 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 428 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے یہ 2 لاکھ 78 ہزار 635 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 79 ہزار 63 روپے ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت میں 393 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد یہ قیمت 2 لاکھ 55 ہزار 424 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 55 ہزار 817 روپے ہوگئی ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ فی تولہ چاندی 3 ہزار 580 روپے اور 10 گرام چاندی 3 ہزار 69 روپے پر برقرار ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 5 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 89 ڈالر پر پہنچ گیا ہے، جبکہ چاندی کی قیمت 34.10 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگز: