اسلام آباد : وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے دور میں داخل ہو گئی ہے، اور مختلف عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات میں واضح بہتری دیکھی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ امریکا، چین، سعودی عرب اور دبئی کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں اور پاکستان اعتماد اور استحکام کا حامل عالمی شراکت دار کے طور پر ابھر رہا ہے۔ سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ قطر اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات بھی مثالی سطح پر ہیں۔
وزیردفاع نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین سی پیک فیز تھری پر کام میں اضافہ کے لیے پرعزم ہیں اور پاکستان ترکی اور ایران کے ساتھ تعلقات مضبوط کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سفارتکاری پاکستان کی مثبت شبیہہ اور سفارتکاروں کی کارکردگی کا مظہر ہے اور پاکستان اسلاموفوبیا کے خلاف مؤثر آواز کے طور پر ابھرا ہے۔