Wed, September 16, 2026

پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، رپورٹ سامنے آ گئی

پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، رپورٹ سامنے آ گئی

پشاور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے یونیورسٹی روڈ پر واقع اپنے تھانے میں ہونے والے دھماکے کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، دھماکا آج صبح 7:58 پر تھانے کے مال خانے میں ہوا جس سے تھانے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

دھماکے میں ہیڈ کانسٹیبل بلال شہید ہوگئے، جب کہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں میں کانسٹیبل زیت اللہ، مدثر، اور محمد ایاز شامل ہیں، جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مال خانے میں 2025 میں ملزمان سے ضبط کی گئی کئی خطرناک اشیاء رکھی گئی تھیں، جن میں 2 کلوگرام بارود، 23 دستی بم، 7 گرینیڈ لیور، 60 رائفلیں، 10 کلوہائی ایکسپلوسیو، 2 خودکش جیکٹس، 42 الیکٹرک اور 10 نان الیکٹرک ڈیٹونیٹرز، ایک آر پی جی شیل اور ایک آئی ای ڈی ڈیوائس شامل تھیں۔ اس کے علاوہ، وہاں پرائما کورڈ، سیفٹی فیوز، بیٹریاں اور الیکٹرک تاریں بھی رکھی گئی تھیں۔

ٹیگز: