Wed, September 16, 2026

 چینی ریفائنریز پر امریکی پابندیاں غیر قانونی قرار؛بیجنگ کا واشنگٹن کو کرارا جواب

 چینی ریفائنریز پر امریکی پابندیاں غیر قانونی قرار؛بیجنگ کا واشنگٹن کو کرارا جواب

بیجنگ : چین نے ایران سے تیل کی خریداری پر اپنی پانچ آئل ریفائنریز کے خلاف امریکی پابندیوں کے فیصلے کو چیلنج کر دیا۔ چینی وزارتِ تجارت نے ان پابندیوں کو عالمی قوانین کے منافی قرار دیتے ہوئے اپنی کمپنیوں کو امریکی احکامات ہوا میں اڑا دینے کی ہدایت کر دی ہے۔
چینی وزارتِ تجارت کے حکام نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دوسرے ممالک کی خود مختار کمپنیوں پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا۔ بیجنگ کا موقف ہے کہ یہ پابندیاں بین الاقوامی تجارتی ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور امریکہ کو کسی دوسرے ملک کی جائز تجارت روکنے کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں۔
چینی حکومت نے واضح طور پر اپنی آئل ریفائنریز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ     وہ امریکی پابندیوں کو خاطر میں نہ لائیں اور اپنا کام جاری رکھیں۔    ایران کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔    کمپنیوں کے تحفظ کے لیے بیجنگ تمام ضروری سفارتی اور قانونی اقدامات کرے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکہ نے ایران سے تیل کی تجارت کے الزام میں چین کی پانچ آئل ریفائنریز کو بلیک لسٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ واشنگٹن کا مقصد تہران پر اقتصادی دباؤ بڑھانا ہے، تاہم چین نے اس حکمت عملی کو ناکام بناتے ہوئے ایرانی تیل کی خریداری جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگز: