راولپنڈی :خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے انسدادِ دہشت گردی کی اہم کارروائیاں کرتے ہوئے 7 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلیجنس اطلاع پر کی گئی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے، جب کہ سپین وام میں کیے گئے علیحدہ آپریشن میں ایک خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
فورسز نے دونوں علاقوں میں سرچ آپریشن مکمل کر کے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔