Wed, September 16, 2026

آزادی صحافت کا دن: سچ کی راہ میں قربانیاں دینے والوں کو سلام

آزادی صحافت کا دن: سچ کی راہ میں قربانیاں دینے والوں کو سلام

لاہور  آج پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آزادی صحافت کا دن منایا جا رہا ہے، وہ دن جب ہم اُن صحافیوں کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے سچ بولنے کی قیمت اپنی جان سے چکائی۔

یہ دن ہر سال 3 مئی کو منایا جاتا ہے۔ 1993ء میں اقوام متحدہ نے اس دن کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تاکہ دنیا کو بتایا جا سکے کہ صحافت کرنا صرف خبر دینا نہیں، بلکہ سچائی کی خاطر ہر خطرہ مول لینا ہے۔

پاکستان میں بھی صحافیوں نے قید، تشدد، پابندیوں اور حتیٰ کہ موت کا سامنا کیا، لیکن سچ بولنے سے پیچھے نہیں ہٹے۔ یہ آزادی کسی تحفے کی مرہون منت نہیں بلکہ ان بہادر آوازوں کی قربانی کا نتیجہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 1400 سے زیادہ صحافی دنیا بھر میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران قتل ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر پیغام دیا کہ پاکستان میں اظہارِ رائے کی آزادی آئینی حق ہے، لیکن میڈیا کو جھوٹ، فیک نیوز اور سازشی نظریات سے پاک رکھنا ہوگا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی دنیا بھر کے صحافیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ صحافت پر بڑھتے ہوئے حملے عالمی جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں۔

ٹیگز: