Wed, September 16, 2026

ملک بھر میں فی تولہ سونا 13 ہزار 900 روپےسستا

ملک بھر میں فی تولہ سونا 13 ہزار 900 روپےسستا

کراچی: گزشتہ روز ہزاروں روپے اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج فی تولہ سونا 13 ہزار 900 روپے کمی کے ساتھ 5 لاکھ 49 ہزار 962 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے کو ملی اور یہ 11 ہزار 917 روپے گھٹ کر 4 لاکھ 71 ہزار 503 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوا ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 139 ڈالر کم ہو کر 5,272 ڈالر پر آگئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی بازار میں اتار چڑھاؤ اور کرنسی کی تبدیلیاں ملکی سونے کی قیمت پر اثر ڈال رہی ہیں۔

ٹیگز: