Wed, September 16, 2026

افغان جارحیت پر کاری ضرب: پاک فوج کا جلال آباد میں بڑا ایکشن، ڈرون سینٹر اور اسلحہ ڈپو راکھ کا ڈھیر

افغان جارحیت پر کاری ضرب: پاک فوج کا جلال آباد میں بڑا ایکشن، ڈرون سینٹر اور اسلحہ ڈپو راکھ کا ڈھیر

راولپنڈی / پشاور: سرحد پار سے ہونے والی مسلسل اشتعال انگیزی اور حملوں کے جواب میں پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف فیصلہ کن جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، جلال آباد میں دشمن کے اہم ترین فوجی اثاثوں کو نشانہ بنا کر انہیں مفلوج کر دیا گیا ہے۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی اس ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران درج ذیل اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ 
 جلال آباد میں افغان طالبان کا وہ مرکز تباہ کر دیا گیا جہاں سے پاکستانی حدود میں جاسوسی اور حملوں کے لیے جدید ڈرونز ذخیرہ کیے گئے تھے۔ بھاری مقدار میں گولہ بارود اور ہتھیاروں سے بھرے ڈپو کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ حملے میں فتنہ الخوارج (TTP) کے متعدد اہم کمانڈرز اور جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔
اعلیٰ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاک فوج افغان طالبان رجیم کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار اور پرعزم ہے۔ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے؛ سرحد پار سے ہونے والی ہر گولی کا جواب اب سرحد کے اندر گھس کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق، پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے بعد افغان طالبان کی دفاعی لائنوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور وہ اپنے محفوظ ٹھکانے چھوڑ کر پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ پاک فوج نے سرحدی علاقوں میں اپنی پوزیشنز مزید مستحکم کر لی ہیں اور کسی بھی ممکنہ مہم جوئی کے خلاف ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز: