واشنگٹن :امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس ایران کی عسکری طاقت، بالخصوص بیلسٹک میزائل پروگرام کو مکمل طور پر مفلوج کرنے کے مشن پر کاربند ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ ایران کو جوہری کلب میں شامل ہونے کی اجازت دینا دنیا کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ ان کے بیان کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔
میزائل اور ایٹمی طاقت کا مجموعہ ایران کو دنیا کو یرغمال بنانے کی قوت دے دے گا، جسے ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔مارکو روبیو کے مطابق ایران نے خلیجی ممالک میں شہری آبادی، ہوٹلوں اور رہائشی عمارتوں پر 100 سے زائد میزائل فائر کیے، جس کا جواب دینا ضروری تھا۔
مارکو روبیو نے ایرانی حکومت کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھاتے ہوئے براہِ راست عوام کو مخاطب کیا عوامی بغاوت کی حمایت: انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایرانی عوام موجودہ حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔اگر ایرانی عوام کو (حکومت بدلنے کے لیے) واشنگٹن کی مدد چاہیے تو ہمارے دروازے کھلے ہیں۔
انہوں نے صدر ٹرمپ کے اس بیان کی بھی توثیق کی کہ ضرورت پڑنے پر امریکی فوج ایرانی سرزمین پر اتاری جا سکتی ہے۔