اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ہم نے ریاست کے مفاد میں سیاست کو قربان کیا اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں قومی مفاد میں فیصلے کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 4 مارچ 2025 کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر وزیراعظم کل قوم کو مکمل حقائق سے آگاہ کریں گے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سخت فیصلے کیے، جس کے باعث معیشت کی سمت بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 1.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے، اور کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ بھی سرپلس میں تبدیل ہو رہا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار نہیں رہا، اور عالمی سطح پر پاکستان کے لیے مثبت جذبات بڑھ رہے ہیں۔