Wed, September 16, 2026

دلہن کی رخصتی کے وقت کی غیر متوقع حرکت، ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی

دلہن کی رخصتی کے وقت کی غیر متوقع حرکت، ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی

ممبئی: بھارت میں ایک شخص نے اپنی شادی کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر دُلہن کی رخصتی کی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی، جس میں دُلہن کی ایک غیر معمولی حرکت نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی۔ ویڈیو پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں، شادی کی تمام رسومات روایتی طریقے سے ہو رہی تھیں، جب پنڈت نے دُلہن کو ہدایت دی کہ وہ چاول کی ٹوکری سے کچھ چاول نکال کر اپنے والدین پر پھینکے۔ لیکن دُلہن نے چاولوں کے ساتھ پوری ٹوکری ہی ان پر اچھال دی۔

اس پر دولہا پہلے حیرت سے پیچھے مڑتا ہے اور پھر ہنس پڑتا ہے، اور دُلہن کے والدین اور دیگر رشتہ دار بھی اس منظر پر ہنستے ہوئے محظوظ ہوتے ہیں۔

نمیش دوشی نے یہ ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ "پانچ سال گزر چکے ہیں، لیکن رخصتی کا یہ لمحہ آج بھی اتنا ہی خاص ہے، جیسے کل کی بات ہو۔" ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے کہا، "لگتا ہے دُلہن نے کبھی وداعی رسومات دیکھی ہی نہیں!" ایک اور نے مذاق میں کہا، "یہ کچھ زیادہ ہوگیا، شادی کی سالگرہ مبارک ہو!" جبکہ تیسرے نے کہا، "ایسی رخصتی پہلی بار دیکھی، ہنسی رکنا مشکل ہو گیا.

ٹیگز: