Wed, September 16, 2026

پنجاب کے ادارے معلومات کی فراہمی میں وفاقی اداروں سے آگے:فافن کی رپورٹ

پنجاب کے ادارے معلومات کی فراہمی میں وفاقی اداروں سے آگے:فافن کی رپورٹ

اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں پنجاب میں سرکاری اداروں کی شفافیت اور کارکردگی کا جائزہ پیش کیا ہے، جس میں پنجاب حکومت کی شفافیت کو وفاقی حکومت سے زیادہ بہتر قرار دیا گیا۔

رپورٹ میں پنجاب کے 253 سرکاری اداروں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا، جن میں 43 پنجاب سیکرٹریٹ کے محکمے، 27 منسلک محکمے، 147 خود مختار ادارے، 23 سرکاری کمپنیاں اور 13 خصوصی ادارے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، وفاقی وزارتیں اوسطاً 42 فیصد معلومات فراہم کر رہی ہیں، جب کہ پنجاب کے ادارے 61 فیصد معلومات مہیا کر رہے ہیں۔ پنجاب میں ذیلی ادارے ویب سائٹس پر 52 فیصد تک معلومات فراہم کر رہے ہیں، جو کہ اداروں کی شفافیت میں اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

ٹیگز: