Wed, September 16, 2026

عالمی منڈی میں گراوٹ، پاکستان میں سونا ہزاروں روپے سستا

عالمی منڈی میں گراوٹ، پاکستان میں سونا ہزاروں روپے سستا

کراچی: بدھ کے روز ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کا فی تولہ نرخ 8 ہزار 600 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے پر آ گیا، جبکہ ایک روز قبل یہ 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 7 ہزار 373 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 1 ہزار 30 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 6 ہزار 759 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 67 ہزار 624 روپے رہ گئی، جو اس سے قبل 3 لاکھ 74 ہزار 383 روپے تھی۔

بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کے نرخ دباؤ کا شکار رہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 86 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 454 ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ گزشتہ سیشن میں یہ 4 ہزار 540 ڈالر پر موجود تھی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان برقرار رہا۔ فی تولہ چاندی 259 روپے سستی ہونے کے بعد 7 ہزار 894 روپے کی سطح پر آ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 222 روپے کمی کے ساتھ 6 ہزار 767 روپے ریکارڈ کی گئی۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت بھی 2.59 ڈالر کم ہو کر 74.10 ڈالر رہ گئی۔

ٹیگز: