Wed, September 16, 2026

فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا، نئی قیمت جاری

فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا، نئی قیمت جاری

کراچی: سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھم گیا، ملک بھر میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 1 ہزار 562 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 829 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 30 ہزار 8 روپے پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 33 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 792 ڈالر رہ گیا۔
 
 
 

ٹیگز: